افغانستان : ڈرون حملہ‘سینئر طالبان کمانڈر مولوی حبیب الرحمن 3ساتھیوں سمیت ہلاک

03 اگست 2015

کابل(اے این این)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں سینئر طالبان کمانڈر مولوی حبیب الرحمن تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ مولوی حبیب الرحمن صوبہ لوغر کے ضلع باراکی باراک میں امریکی ڈرون حملے میں تین ساتھیوں سمیت ماراگیاہے ۔باراکی برکی ضلع کے گورنر محمد رحیم امین نے ڈرون حملے میں مولوی حبیب الرحمن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مولوی حبیب الرحمن ضلع باراک میں گزشتہ کئی برسوںسے تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولوی حبیب الرحمن کی ہلاکت کے بعد اب ضلع کی مجموعی سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئے گی تاہم طالبان نے ابھی تک مولوی کی ہلاکت تصدیق نہیں کی ۔