ہیروشیما کی بربادی کے 70 سال چھ اگست کو مکمل ہونگے‘ تاریخ انسانی کے سب سے ہلاکت خیز قاتل بم کا نام ’’لٹل بوائے‘‘ تھا

03 اگست 2015

اسلام آباد(صباح نیوز)ہیروشیما کی بربادی پر 6 اگست 2015 کو 70 سال مکمل ہو جائیں گے۔ امریکہ کی جانب سے 6 اگست 1945 کو جاپان پر ایٹمی قہر نازل کیا گیا۔ ٹھیک 8 بج کر 15 منٹ پر بی ٹونٹی نائن انولہ گے نامی جہاز جو 31600 فٹ کی بلندی پر 235 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محو پرواز تھا مطلوبہ مقام جونہی پائلٹ کے نشانہ پر آیا تو انہوں نے تاریخ انسانی کا سب سے ہلاکت خیز بم گرا دیا۔ قاتل بم کا نام ’’لٹل بوائے‘‘ تھا۔