زہر فشانی: الطاف پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: اوورسیز پاکستانی
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کویت کے صدر خالد محمود چوہدری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک دشمنی بیان پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہرفشانی کی ہے۔ ایسے شخص کی تقاریر پر پابندی اور غداری کا مقدمہ چلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز الطاف حسین کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔