مصری فوج کا داعش کے اتحادی گروہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

03 اگست 2015

قاہرہ (اے پی پی) مصر کی فوج نے داعش کے اتحادی گروہ ’صوبہ سینائی‘ کے کمانڈر سلیم سلیمان الحرم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مصری فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں نے وسطی شمالی سینائی میں شیخ الزبید میں خصوصی کارروائی کی اس دوران شدت پسند گروہ داعش کی اتحادی تنظیم ’انصار بیت المقدس‘ کا رہنما سلیم سلیمان الحرم ہلاک ہو گیا ہے۔