یمن،جھڑپیں، حوثی ملیشیا کے 40جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

03 اگست 2015

صنعائ(این این آئی)یمن کے اسٹرٹیجک اہمیت کے شہر تعز میں سرگرم عوامی مزاحمت نے صالح اور حوثی ملیشیا کے 40جنگجوئوں کو ہلاک اور 100دوسروں کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے، یہ جنگجو جبل صبر اور زیر نگین اہم پوزیشنز پر عوامی مزاحمت کاروں اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مزاحمتی جنگجووں کے حملوں سے بچنے کے لئے فرار ہونے والے اہم حوثی کمانڈر اور جنگجووں کی تلاش کی خاطر آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب مختلف علاقوں سے بھی پرتشدد جھڑپوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ درایں اثنا اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے تعز کے مغربی علاقے میں 35 انفرنٹری بریگیڈ کے فوجی اہمیت کے ٹھکانوں پر گولا باری کی۔ سعودی شہری شیلنگ سے جاں بحق ہوگیا۔