ترکی میں مشتبہ کرد باغیوں کا خود کش حملہ ٗدو فوجی مارے گئے ٗ 24زخمی

03 اگست 2015

انقرہ (این این آئی) ترکی میں مشتبہ کرد باغیوں کے ایک خودکش حملے میں فوجی ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے ۔حکام کے مطابق ایران کی سرحد کے قریب واقع علاقے میں اتوار میں علی الصبح باغیوں نے بارود سے بھری گاڑی فوج کی ایک چوکی سے ٹکرائی۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ عمارت مکمل طور پر تباہ جب کہ قرب و جوار میں بھی املاک کو نقصان پہنچاکرد ترکی میں ایک علیحدہ ریاست اور خودمختاری کیلئے ایک عرصے سے مسلح کارروائیاں کرتے آ رہے ہیں جب حکومت ان علیحدگی پسندوں کے خلاف سرگرم ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک بار پھر ترکی میں تشدد کی لہر میں اضافہ دیکھا گیا جس میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت فوجیوں کی ہے۔