شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلیمی ادارے نصف صدی بعد تعاون بڑھانے پر آمادہ

03 اگست 2015

سیئول (اے پی پی) شمالی اور جنوبی کوریا کے دو اعلٰی تعلیمی اداروں نے نصف صدی کے تعطّل کے بعد عملے کے تبادلوں اور مشترکہ تحقیقی کام کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ماہ جنوبی کوریا کی قومی وحدت سے متعلق وزارت سیول کے انسٹیٹیوٹ برائے انجنیرنگ اورپیانگ یانگ کی علمی تکنیکی یونیورسٹی کو افہام باہمی کا سمجھوتہ کرنے کی اجازت دے دے گی۔