جوہری معاہدہ شام، ایران تنازعات کے حل میں معاون ثابت ہو گا: ایرانی صدر
تہران (اے ایف پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلی ویژن پر ایک تقریر میں کہا عالمی طاقتوں کے ہمارے ہمارے جوہری معاہدے سے شام اور یمن کے تنازعات کے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے نیا ماحول بنے گا۔ دونوں ممالک کے بحرانوں کا حل صرف اور صرف سیاسی ہے۔
سعودی فرمانروا فرانس سے مراکش چلے گئے
نائس (اے ایف پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان جو فرانس کے سیاحتی علاقے میں چھٹیاں منا رہے تھے اچانک مراکش کے شہر تنگیز کی فلائٹ پر سوار ہو کر افریقی ملک پہنچ گئے۔ وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ روریا کے ساحل پر اپنے محل میں قیام پذیر تھے۔