میکسیکو : رہائشی عمارت سے 4خواتین ، مرد کی نعشیں برآمد، مقتولین میں فوٹو جرنلسٹ بھی شامل

03 اگست 2015

میکسیکو (اے پی پی) میکسیکو کے دارالحکومت میں متوسط طبقہ کے رہائشی علاقہ میں رہائشی عمارت میں 4خواتین اور ایک مرد کی نعشیں پائی گئیں جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ رپورٹس کے مطابق نروارتے کے نواحی علاقہ میں متوسط طبقہ کی 4خواتین کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔ مقامی پراسیکیوٹر کے مطابق مقتولین میں میکسکو کے معروف میگزین میںکام کرنے والا ایک فوٹو جرنلسٹ بھی شامل ہے ۔