تعزیتی نشست، سردار قیوم صدی کے منفرد مجاہد اور لیڈر تھے : نذیر شال‘ وقار ملک کاخراج تحسین

03 اگست 2015

لندن(نامہ نگار) کشمیری حریت لیڈر کشمیر کنسرن کے چیئرمین پروفیسر نذیر شال نے لندن میں سردار قیوم مرحوم کی تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک منظم جماعت کشمیری لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں آپ صدی کے منفرد مجاہد اور لیڈر تھے۔ وقت سے پہلے نتائج کا اندازہ لگا لینا اور بڑے سے بڑے لیڈر، ڈکٹیٹر کے سامنے حق بات کرنے کا حق اور اپنا ایک انداز تھا۔ انہوں نے سردار امجد عباسی، عتیق احمد خان اور سردار عثمان سے اس موقع پر دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ صحافی وقار ملک نے کہ ا کہ سردار عبدالقیوم نے پاکستان اور آزاد دکشمیر کے عوام کی ہر سطح پر اور ہر پلیٹ فارم پر بات کرکے ایک منفرد شخصیت کا اعزاز حاصل کیا۔