ایرانی پارلیمنٹ جلد ایٹمی معاہدے کی منظوری دے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران(این این آئی)ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ایٹمی معاہدے کی منظوری دے تاکہ اگر امریکی کانگریس معاہدے کو مسترد کردے تو اس کی ناکامی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کا جائزہ لے رہی ہے جائزے کا عمل 2ماہ تک جاری رہے گا جس میں سے اب تک 2ہفتے گذر چکے ہیں تاہم ایرانی پارلیمنٹ میں بھی معاہدے کے فوائد اور نقصانات پر غور کیا جا رہا ہے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراخجی نے کہاکہ ایرانی پارلیمنٹ کو جلد از جلد اپنی رائے ظاہر کر دینی چاہئے۔