عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں حرمین شریفین کے تقدس کا خیال رکھیں: منصورہ میں تربیتی نشست سے مقررین کا خطاب
لاہور (سپیشل رپورٹر) عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں‘ آداب حرم کا خیال رکھیں‘ سعودی قوانین کی پابندی کریں ۔ زمین پر گری پڑی یا کوئی لاوارث چیز ہر گز مت اٹھائیں ‘ یہ قابل سزا جرم ہے۔ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں ۔ خواتین عبایا ضرور اوڑھےں اور کانچ کی چوڑیاں ہر گز مت پہنیں‘ ان کے ٹوٹنے سے دوسروں کے پاﺅں زخمی ہو جا تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علماءاکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام گزشتہ روزمنعقدہ حج تربیتی پروگرام سے خطاب کے دوران ڈاکٹر فرید احمد پراچہ‘ محمد انور گوندل‘ سید فروغ آفتاب زیدی‘ مولانا قاری محمد سعید‘ الحاج شیخ محمد انور‘ الحاج یوسف پراچہ‘ شاہد لطیف قریشی اوردیگر مقررین نے کیا۔