غیر قانونی مویشی منڈیوں کو فی الفور ختم کرایا جائے: چیف سیکرٹری پنجاب
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کو فوری طور پر ختم کرایاجائے۔ سول سیکرٹریٹ میں مویشی منڈیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ چیف سیکرٹری نے ڈویژنز میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا انہو ںنے کہاکہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے قیام سے صوبہ میں لائیوسٹاک کے شعبہ میں بہتری آئے گی او رمویشی پالنے والے افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیو ںکے لئے بھرتی کا عمل جلد مکمل کیاجائے تاکہ یہ باقاعدہ کام شروع کرسکیں۔ کمشنر عبداللہ سنبل نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور ڈویژن میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔