جرمنی کا 98 سالہ نازی ملزم کیخلاف تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ

03 اگست 2015

برلن (اے پی پی) جرمنی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران جرائم کے ارتکاب کے مبینہ نازی ملزم میشائل کارکوچ کے خلاف چھان بین کا اپنا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دفتر استغاثہ نے امریکہ میں مقیم 96 سالہ کارکوچ کی خراب صحت کے باعث مشتبہ نازی ملزم کے خلاف تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو برس قبل انکشاف کیا تھا کہ میشائل کارکوچ مبینہ طور پر ایک سابق نازی کمانڈر تھا جس کے بعد اسکے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔