ایبولا ویکسین کی عام دستیابی میں وقت لگے گا: ماہرین

03 اگست 2015

واشنگٹن (اے پی پی) ایبولا کے ماہرین نے ایبولا کی روک تھام کیلئے’’انتہائی موثر‘‘ ویکسین کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی وسیع تر دستیابی ابھی کئی ماہ دور کی بات ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ماہر میری پال کیئنی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوئی شک نہیں کہ یہ ویکسین مستقبل میں لاحق ہونے والی وبائی بیماریوں کے بچائو میں کارگر ثابت ہو گی لیکن اِس کے استعمال کی منظوری ملنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔