سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ اور ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس آج ہونگے

03 اگست 2015

اسلام آباد (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس آج پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کرینگے۔ علاوہ ازیں سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی آج پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کرینگے۔