ڈالروں کی بھیک پر معیشت ترقی نہیں کر سکتی: میاں مقصود احمد

03 اگست 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ حکمرانوں نے قرآن کی تعلیمات کو بھلا کر اسلام سے متصام نظام اپنا رکھا ہے ۔ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی گذارنے کے تمام اسلوب بیان کئے گئے ہیں۔قرآنی تعلیمات پر عمل درآمد نہ کرکے ملک مسائل کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے ۔ڈالروں کی بھیک پر معیشت بھی ترقی نہیں کر سکتی۔