پروفیسر کرسٹو فر وولف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ورکشاپ میں شرکت کرینگے

03 اگست 2015

لاہور (پ ر) نامور بین الاقوامی کارڈیالوجسٹ پروفیسر کرسٹو فر وولف ویانا آسٹریا، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں کارنری انجیوپلاسٹی اور سٹنٹنگ پر 3اگست سے شروع ہونے والی دو روزہ ورکشاپ می شرکت کرینگے۔ ورکشاپ کے دوران پروفیسر کرسٹو فر وولف مشکل اور پیچیدہ کیسز کی سٹنٹنگ کریں گے جو مقامی کارڈیالوجسٹ اور زیر تربیت ڈاکٹرز کو براہ راست دیکھائی جائیگی۔ وہ پیچیدہ مریضوں کی سٹنٹنگ اور علاج میں جدید طریقوں کے بارے میں ایک لیکچر بھی دینگے۔