پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد میں امتیازی رویہ ترک نہ کیا تو اسمبلی میں تحریک لائیں گے: قاضی احمد سعید
لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد کو بلاامتیاز نہ بنایا تو پیپلز پارٹی تحریک لائے گی ۔ مسلم لیگ ن سیلاب زدگان کی امداد کے نا م پر اپنی اشتہاری مہم چلا رہی ہے ۔ سیاسی ڈیروں پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے سے سیلاب زدگان کو بلامتیاز ریلیف نہیں مل سکتا وزیر اعلیٰ شہبازشریف اس کا سختی سے نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں نہ تو سیلاب زدگان کے لئے ادویات ہیں اور نہ ہی راشن موجود ہے ۔