حاجی کیمپ میں عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام آج سے شروع ہوں گے: سعید احمد ملک
لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لیے حاجی کیمپ نکلسن روڈ لاہور میں تربیتی پروگرام آج سے شروع ہو رہے ہیں جو جمعہ 7 اگست تک جاری رہیں گے۔ تربیتی پروگراموں میں شرکت کے لیے عازمین کو دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں اور انہیں مقررہ تاریخ پر ہی حاجی کیمپ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔