حج میڈیکل مشن کیلئے منتخب ہونے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت نے حج میڈیکل مشن کیلئے منتخب ہونیوالے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ صحت نے منتخب ملازمین کی لسٹ وزارت مذہبی امور کو ارسال کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منتخب ہونیوالوں میں37 ڈاکٹرز، 7 فارماسسٹ، 20 نرسیں، 11 ڈسپینسرز سمیت کل 123 افراد شامل ہیں۔ یہ افراد سعودی عرب میں رواں سال ہونیوالے حج کے دوران پاکستانی عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرینگے۔