شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کیلئے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا

03 اگست 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز شیخ زید ہسپتال نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے آج سے احتجاج کی کال دیدی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایڈمن کے دفتر کے سامنے احتجاج کرینگے۔ ایک بیان میں ینگ ڈاکٹرز شیخ زید ہسپتال کے صدر ڈاکٹر احسان لالی نے کہا ہے کہ وہ حکومت کو متعدد بار تحریری طور پر لکھ چکے ہیں کہ شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹی کا الحاق پی ڈی سی کے محکمہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے ختم کر کے کسی میڈیکل یونیورسٹی کیساتھ کرے۔ لیکن مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔