شدت پسند مائنڈ سیٹ تبدیل نہ کیا گیا تو ہم جنگ ہار جائینگے: حامد رضا

03 اگست 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔شدت پسند مائنڈ سیٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم جیت کر بھی ہار جائیں گے۔ دہشتگردی نے ہماری قومی زندگی کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ قومی اداروں کی نجکاری کی مزاحمت کریں گے۔بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا تو کنٹرول لائن کو بھارتی فوج کا شمشان گھاٹ بنا دیں گے۔ سےلاب میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ قوم موجودہ حکومت کی کسی پالیسی سے مطمئن نہیں۔ موجودہ حکومت جتنی دیر رہے گی مسائل میں اضافہ ہو گا۔