الخدمت فا¶نڈیشن گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین میں خیمے، خشک راشن کے ساتھ طبی امداد بھی فراہم کر رہی ہے
لاہور (سپیشل رپورٹر) الخدمت فا¶نڈیشن کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے صدر الخدمت فا¶نڈیشن گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور گلگت بلتستان میں جاری الخدمت فا¶نڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت فا¶نڈیشن کا گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہلے دن سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے جس میں 300 سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں اب تک الخدمت نے 3 ایمبولینس اور 10 گاڑیوں کی مدد سے 400 سے افراد کو ریسکیو کیا ہے اس کے ساتھ سیلاب متاثرین میں اب تک 50 خیمے اور 120 ترپال تقسیم کی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں میں 400 راشن پیک تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں 4 میڈیکل کیمپ قائم ہیں جہاں 1000 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔