غیرحاضری پر جنرل ہسپتال کے 6 سینٹری ورکرز معطل
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس نے6سینٹری ورکرز معطل کردیے۔ گزشتہ روز ےوم صفائی کے موقعہ پر تمام سٹاف کو حاضر ہوکر ڈینگی کی افزائش کے خلاف صفائی مہم میں حصہ لینے کی ہدایات کی گئی تھیں اس کے باوجود6سینٹری ورکرز اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جس پر ایم ایس نے انہیں معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔