پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن چھوڑ کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے: سردار حُر بخاری

03 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی (ورکرز)کے رہنما سردار حًر بخاری نے کہا ہے کہ بی بی کی شہادت کے بعد قابض ہونے والے ٹولے کا آئی سی یو میں پڑی پارٹی سے دور رہنا ہی اس کےلئے سود مند ہے۔بلاو ل بھٹو نے اگرپارٹی کو دوبارہ پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے تو انہیں بیرون ممالک دوروں سے زیادہ اندرون ملک دوروں پر توجہ دینا ہو گی ۔ پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن چھوڑ کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر ے تو عوام اس کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں ۔