عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنےادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس ہے:عزیز الرحمٰن ثانی

03 اگست 2015

لاہور (شپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کا مولانا قاری نذیر احمد کی صدارت میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ءالحسن شاہ ،پیر رضوان نفیس، مولاناعبدالشکورحقانی سمیت کئی علماءکرام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنےادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنےاد ہے۔ختم نبوت کا تحفظ دراصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔ اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیاکہ دنیا بھر میں یوم ختم نبوت بھر پور جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔،اسی سلسلے میں 5ستمبربروزہفتہ بعد نماز مغرب تاریخی جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے اسٹیشن لاہور میں 7ستمبر کے عظیم الشان فیصلے کی یا د میں اوراکابرین اورشہداءختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔