مادر ملت کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے:شیخ انوارالحق
لاہور( خبر نگار) مسلم لیگ ن لائرزونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدراور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔مادرملت نے برصغیر کی ناخواندہ مسلمان خواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردار اداکیا اور ان میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ مادرملت نے اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ الگ وطن کیلئے دن رات محنت کی اورپاکستان کے حصول کی راہ ہموار کی۔ شیخ انوارالحق نے کہا کہ خواتین مادر ملت کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار اداکریں۔