کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہنا چاہیے: ثروت قادری

03 اگست 2015
کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہنا چاہیے: ثروت قادری

لاہور (سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک ایک حقیقت اور اس کی جڑیں عوام میں ہے، کراچی آپریشن کے مثبت نتائج عوام کے سامنے ہیں، خوف کی فضاءکم اور معاشی وکاروباری ترقی میں استحکام آیا ہے، آئینی تمام ادارے قابل احترام ہیں ،حکومت آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے دہشتگردی لاقانونیت اور جرائم پیشہ ختم ہوجائیں گے، کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔ پاکستان کی سلامتی استحکام اور عوامی فلاح وبہبود کےلئے ہمیں اولین بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، بھارت کی حکومت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت اور نفی کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا یورپی جوہری تحقیقاتی کمیٹی کا ممبر بننا بھارت کو پسند نہیں آرہا۔