بھارتی عوام حکومت کی پاکستان دشمن پالیسی سے عاجز آ چکے ہیں : ملائم سنگھ یادیو

03 اگست 2015

لکھنو¿(اے این این) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو نے کہا ہے کہ بھارتی عوام پاکستان دشمنی کی پالیسی سے عاجز آچکے ہیں۔ پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات میں ہی بھارت کی خوشحالی کاراز مضمر ہے۔ یہاں پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادیو نے کہاکہ پاکستان کےساتھ دوستانہ تعلقات سے ہی بھارت ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ بھارتی عوام پاکستان دشمنی کی پالیسی سے اکتا چکے ہیں۔ سماجی وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش پر مشتمل فیڈریشن قائم ہونی چاہئے۔

ملائم سنگھ یادیو