جذبہ خیر سگالی، پاکستان نے مزید163 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے

03 اگست 2015

لاہور+ اسلام آباد (نامہ نگار+ سپیشل رپورٹ) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 163بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے جانے والے 163بھارتی ماہی گیر پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔ گزشتہ روز ان بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان حکومت کی جانب سے رہائی دی گئی۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاﺅنڈیشن کا عملہ کراچی سے ٹرین کے ذریعے لیکر آج لاہور آئے گا۔ ریلوے سٹیشن سے ایدھی فاﺅنڈیشن کی جانب سے تین بسوں پر ان بھارتی باشندوں کو واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا جہاں ان کو ضروری اشیاءایدھی فاﺅنڈیشن کے عملے کی جانب سے فراہم کی جائیں گی اور پھر ضروری کارروائی کے بعد ان تمام باشندوں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔آن لائن کے مطابق رہا کئے جانے والے ماہی گیروں میں 8 مسلمان ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ 11 سالہ ایک مسلمان بچہ اور 14 سالہ مہاد بھی رہا کئے جانے والے ماہی گیروں میں شامل ہیں۔ اسلام آباد سے سپیشل رپورٹ کے مطابق یہ ماہی گیر لانڈھی اور ملیر جیل سے رہا کئے گئے ہیں۔
بھارتی ماہی