کراچی موٹر سائیکل سوار قاتل پھر سرگرم، فائرنگ، وکیل اور خاتون جاں بحق

03 اگست 2015
کراچی موٹر سائیکل سوار قاتل پھر سرگرم، فائرنگ، وکیل اور خاتون جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر+ نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز فائرنگ کے واقعات میں ایک وکیل اور خاتون جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سفاری پارک کے قریب گزشتہ رات ایک کار پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار وکیل اشفاق احمد جاں بحق اسکا ساتھی زخمی ہو گیا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے 6خول قبضے میں لے لئے۔ دریں اثناء کھارادر میں موٹر سائیکل سواروں نے کار پر گولیاں برسا دیں جس سے کار سوار خاتون 26سالہ رضوانہ آغا دم توڑ گئی۔ بلدیہ ٹائون کے علاقے مدینہ کالونی میں کار پر فائرنگ سے زبیر اور سردار اورنگی ٹائون میں 45سالہ ناصرہ سلیم لیاری کے علاقے توالین میں نواز اور زرینہ زخمی ہو گئی۔خ

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...