ریحام خان کیلئے پشاوری چپل کا تحفہ تیار آج پیش کرونگا: نور الدین

03 اگست 2015

پشاور (نوائے وقت نیوز) عمران خان کی اہلیہ کیلئے پشاوری چپل کا خاص تحفہ تیار کر لیا گیا۔ پشاوری چپل کا تحفہ کاریگر نورالدین نے تیار کیا ہے جو آج عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔ نور الدین کا کہنا تھا چپل خاص چمڑے اور تلے کا بنا ہوا ہے۔ تحفہ خان صاحب کی اہلیہ کو آج ہونے والی ملاقات کے دوران پیش کیا جائے گا۔