پنڈی بھٹیاں: کوچ کی ڈمپر کو ٹکر،5 جاں بحق،30 زخمی
پنڈی بھٹیاں+ لاہور (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات، پنڈی بھٹیاں میں 5 افراد جاں بحق، 30 زخمی، لاہور میں 2 دم توڑ گئے۔ سرگودھا روڈ پر ٹھٹھی بہلول پور کے قریب سرگودھا سے لاہور جانے والی مسافر کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میںبس میں سوار محمد امین ،رفیق دو نامعلوم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں محمد جلال ، آفتاب احمد ، رمشا ،زبیدہ شیخوپورہ،فیصل عباس ،ساجد ، محمد شاہد ،محمد ندیم ،غلام مصطفیٰ سید عثمان شاہ ، محمد مشتاق شامل ہیں زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں لایا گیا معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور عمران علی شدید ذخمی ہونے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا 10شدید ذخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں نشترکالونی کے علاقہ میں روہی نالے پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک رکشے کو ٹکر مار دی جس سے رکشے میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اوریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت 23 سالہ منور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ دونوںنعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی گئی ہیں۔ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔