جتوئی ہائوس شکارپور میں جرگہ، 22 قتل ثابت ہونے پر 2 قبائل کو دو کروڑ 19 لاکھ جرمانہ

03 اگست 2015

شکارپور (نوائے وقت رپورٹ) جاگیرانی اور جتوئی قبائل کے درمیان جتوئی ہائوس میں جرگہ ہوا جس کی سربراہی منظور پنہور نے کی۔ جرگہ میں دونوں قبائل کے 22 افراد کے قتل ثابت ہوگئے۔ جرگہ نے مجموعی طور پر دونوں قبائل پر دو کروڑ 19 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ دونوں قبائل میں 5 سال قبل زمین کے تنازع پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔