عمران خان نے حامد خان کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا

03 اگست 2015

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی رکن حامد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے پارٹی رہنمائوں پر کی جانیوالی تنقید پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا اور امکان ہے کہ انکے خلاف کارروائی کیلئے انکو شوکاز نوٹس جاری کیا جا ئیگا تاہم اس حوالے سے عمران خان حتمی فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد کر یں گے۔