لیسکو کا بجلی خسارہ 1300 میگاواٹ رہا، لاہور میں 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ
لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور کے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ موسم کی بہتری کے باعث لیسکو صارفین کو مسلسل بجلی فراہم کرنے کیلئے مکمل اقدامات کررہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار والے روز لیسکو میں بجلی کا خسارہ 13 سو میگاواٹ رہا تاہم اتوار کو چھٹی کے باعث سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند ہونے سے بجلی زیادہ تر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ آباد میں بجلی کی 12 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث شہری پریشان رہے۔