لاہور:25 لاکھ کے ڈاکے، مبینہ مقابلہ می ایک ڈاکو ہلاک، بچے سمیت2 راہگیر زخمی

03 اگست 2015
لاہور:25 لاکھ کے ڈاکے، مبینہ مقابلہ می ایک ڈاکو ہلاک، بچے سمیت2 راہگیر زخمی

لاہور، فیروز والا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں 25 لاکھ کے ڈاکے، 3 کاریں، 6 موٹر سائیکل چوری کرلیں جبکہ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، بچہ سمیت 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے ساندہ کے علی اصغر کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے، مغلپورہ کے عمران کے گھر سے 5 لاکھ روپے، ہربنس پورہ میں رفیق کے گھر سے 4 لاکھ روپے،ڈیفنس اے میں منظور کے گھر سے3 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے باغبانپورہ کے علاقہ درس بڑے میاںمیں نعیم کے الیکٹرک سٹور سے2 لاکھ روپے ،ہنجروال کے علاقہ رائیونڈ روڈ پر عبدالرشید سے 92 ہزار اور موبائل، ساندہ گندا انجن کے قریب واحد کی دکان سے 75ہزار جبکہ مین روڈ پر واقع شادی ہال کے قریب عمران سے 35ہزار اور موبائل، اقبال ٹائون نیلم بلاک میں آصف سے37ہزار اور موبائل، شفیق آباد کے علاقہ میں گنجوں والی گھاٹی کے قریب زاہد سے 28ہزار اورموبائل جبکہ مالی پورہ بند روڈ پر زاہد سے18ہزار اور موبائل،غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ سکیم کے فیض سے 17ہزار اور موبائل لوٹ لیا۔ چوروں نے شیرا کوٹ کے علاقہ طلعت پارک بابو صابو میں رکشہ ڈرائیورمحمد جاوید کے گھر سے 40ہزارروپے نقدی چوری کر لی۔غریب رکشہ ڈرائیور نے یہ رقم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جمع کی تھی جبکہ پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔چوروں نے مزنگ سے ستار ، گلشن اقبال سے پرویز ، راوی روڈ سے رمضان کی کاریں جبکہ ہنجروال سے منور، ساندہ سے شرافت، شفیق آباد سے منیر، گوالمنڈی سے مزمل، اقبال ٹائون سے شہزاد، مو چی گیٹ سے راشدکی مو ٹر سائیکلیںچوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں شاہدرہ کے علاقہ راجیت روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈ اکو ہلاک جبکہ 2 راہگیرزخمی ہوئے ہیں۔ جن میں ایک 10 سالہ بچہ انعام اور دوسرا شخص ابرار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق محافظ گارڈ کے اہلکاروں نے 2 پیدل مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی سے 35 سالہ نامعلوم ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔علاوہ ازیں فیروز والا میں جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے میں چوروں نے فیکٹری سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرلیا۔ فیروز والا اور فیض پور میں چوروں نے منیر حسین اور سعید کے گھر اور فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری کرلیا۔ کالا شاہ کاکو میں ڈاکو فیکٹری سے پونے تین لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ سکیورٹی سٹاف نے فائرنگ کی، ڈاکوئوں نے جوابی فائرنگ مگر ڈاکو سامان لوٹ کر لے گئے۔ مریدکے میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر طیب عباس کو لوٹ لیا۔ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...