عالمی بنک کی معاشی استحکام میں بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں کی تعریف

03 اگست 2015

اسلام آباد (این این آئی) عالمی بنک نے معاشی استحکام اور شرح ترقی میں بہتری کیلئے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی ایندرا وتی نے اسلام آباد پہنچنے پر کہا کہ حکومت کو اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہئے۔ پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران وہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گی جس میں اقتصادی اصلاحات کے پروگرام اور عالمی بنک کی جانب سے اس سلسلے میں ضروری امداد کی فراہمی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔