پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے عوام5 ارب کے ریلیف سے محروم

03 اگست 2015

اسلام آباد (آن لائن) ریونیو خسارہ پورا کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے عوام 5 ارب کے ریلیف سے محروم رہ گئے ۔ ٹیکس بڑھانے سے حکومت کو مجموعی طور پر 20 سے 25 ارب روپے حاصل ہوں گے ۔ وزرات خزانہ کی سفارش پر اس حوالے سے ترمیمی ایس آر او بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 20 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 35.5 فیصد ، مٹی کا تیل 20 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر شرح ٹیکس 20 فیصد کی گئی ہے ۔ اگست میں حکومت کو 5 ارب روپے اضافی ریونیو ملے گا ۔ ہائی آکٹین پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد برقرار رکھی گئی ہے ۔