اسلام آباد: کچی بستی گرانے کا آپریشن مکمل، ملبہ ہٹانے کا کام جاری

03 اگست 2015

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں غیر قانونی افغان بستی گرانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ پولیس سکیورٹی میں تمام غیر قانونی مکانات مسمار کرکے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔چار روز سے جاری آپریشن میں سی ڈی اے نے ڈھائی سو سے زائد غیر قانونی مکانات مسمار کیے۔ علاقہ مکین ملبے سے اپنا سامان نکال کر چلے گئے جبکہ زمین لیول کرنے کے لیے سی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کی مدد سے گرائے گئے مکانات کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ علاقے کے اطراف خار دار تار لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔