بٹل، پونچھ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال گولہ باری، فائرنگ

03 اگست 2015
بٹل، پونچھ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال گولہ باری، فائرنگ

کوٹلی آزاد کشمیر (نوائے وقت رپورٹ) بٹل پونچھ سیکٹر پر بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس پر بھارتی گنیں اور توپیں خاموش ہو گئیں۔