قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) دو روزکے وقفہ کے بعد سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام چار بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب پر قومی اسمبلی میں عام بحث شروع ہو گی جب کہ دونوں ایوانوں میں مہنگائی،بدامنی، فوج اور ریاست کے خلاف الطاف حسین کی تقاریر اور متاثرین سیلاب کیلئے امدادی کارروائیوں کے امور زیر غور آئیں گے۔
قومی اسمبلی