الیکشن کمشن نے وفاقی حکومت سے 1500 مستقل ریٹرننگ افسر مانگ لئے
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے اپنی خود مختار حیثیت کو تسلیم کرانے کا فیصلے کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 1500 مستقل ریٹرننگ افسران مانگ لئے ہیں ۔ ریٹرننگ افسران کو مستقل طو رپر الیکشن کمیشن کے پول میں شامل کیا جائے حکم عدولی پر ان افسران کو برخواست کرنے کا اختیار بھی بھی دیا جائے ۔ ان افسران کی تربیت بھی کی جائے گی ۔ الیکشن کمشن نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی سے سفارش کی ہے کہ آئے روز کے مسائل سے بچنے کے لئے بعض معاملات میں الیکشن کمشن کو ازخود کارروائی کا اختیار دیا جائے اور آر اوز بھی مستقل طور پر دیئے جائیں ۔ تاہم اس حوالے سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی مشاورت کر کے اس کا جواب دے گی ۔
ریٹرننگ افسران