ننھے فلسطینی کی شہادت کا ایسا انتقام لیا جائے کہ سینے ٹھنڈے ہو جائیں: اسلامی جہاد

03 اگست 2015

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) فلسطین کی مذہبی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے معصوم شیرخوار فلسطینی بچے کا ایسابدلہ لیں اور صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی کارروائیاں تیز کر دیں کہ سینے ٹھنڈے ہو جائیں۔ ننھے فلسطینی اور اس کے والدین کو زندہ جلانے والے وحشی درندے ہیں جو کسی نرمی اور رحم کے مستحق نہیں۔