روس میں کمانڈوز کی کارروائی داعش کے 8 مبینہ کارکن ہلاک

03 اگست 2015

ماسکو (اے ایف پی) روسی سکیورٹی فورسز نے قفقاز کے علاقے میں کریک ڈاؤن کے دوران داعش سے تعلق کے شبہ پر 8 افراد کو ہلاک کر دیا۔ نیشنل اینٹی ٹیررسٹ کمیٹی کے ترجمان نے کہا چیچنیا کے قریب جنگل میں کارروائی کی گئی۔