کرپٹ فوج جنگیں نہیں جیت سکتی: چینی اخبار

03 اگست 2015

بیجنگ (رائٹرز) چین کے سرکاری فوجی اخبار نے انتباہ کیا ہے کرپٹ فوج جنگیں نہیں جیت سکتی۔ یہ رپورٹ ایسے وقت جاری کی گئی جب حکومت نے کرپشن کے الزامات پر سابق اہلکار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کے روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق جب ہم کرپشن بڑھنے دیں گے‘ بندوقوں کو زنگ لگ جائے گا اور ستون گر جائیں گے۔