پشاور ائرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن جنوبی افریقہ لے جانے والے 2 غیر ملکی گرفتار

03 اگست 2015

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے باچا خان ائرپورٹ پر گزشتہ روز اے این ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران دو غیر ملکیوں سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق نائیجیریا اور زیمبیا سے ہے جو جنوبی افریقہ جانا چاہتے تھے۔