نئی سیاسی جماعت ،افتخار چودھری چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے دورے کریں گے

03 اگست 2015
نئی سیاسی جماعت ،افتخار چودھری چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے دورے کریں گے

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اپنی سیاسی جماعت بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے بھی دورے کریں گے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنمائوں کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے ۔ سینئر قانون دانوں کی بڑی تعداد بھی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کی یقین دہانی کرا چکی ہے ۔ وکلاء تحریک کے سرگرم وکلاء رہنمائوں نے تاحال سابق چیف جسٹس کی دعوت کا جواب نہیں دیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران 29 سیاسی ، تجارتی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنی جماعت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دوسری جانب ان کے تھنک ٹینک کے ارکان جماعت کا منشور بنانے میں سرگرم عمل ہیں ۔ 40 رکنی تھنک ٹینک ملک کے مختلف مسائل بارے لائحہ عمل بھی مرتب کرے گا ۔