نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر معدوم ہوتے جانوروں کی تصاویر
نیویارک (بی بی سی) نیویارک کی 381 میٹر بلند ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر ان جنگلی جانوروں کی تصاویر کا مظاہرہ کیا گیا ہے جن کی نسل معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ 160 انواع کی تصاویر کی نمائش کا مقصد جانوروں کی مختلف انواع کے ختم ہو جانے پر بحث کو چھیڑنا ہے۔